حکومت کی جانب سے موبائل فونز کی درآمد پر بھاری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے سے مختلف اقسام کے سمارٹ فونز 4 ہزار سے 50 ہزار روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
موبائل فونز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے عوام کے لئے سمارٹ فونز خریدنا اب انتہائی مشکل ہوجائے گا۔ ٹیکس آمدن میں اضافے کی خاطر حکومت نے موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی 4 ہزار سے 50 ہزار روپے تک بڑھائی ہے جس کے بعد 7 ہزار والا سمارٹ فون 11 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔
|
0 comments:
Post a Comment